مصرنے 30 رافیل طیاروں کی خریداری کیلئے فرانسیسی کمپنی سے معاہدہ کیا ہے۔
مصر کی فوج نے تصدیق کی ہے کہ اس نے فرانس کی دفاعی فرم کو 30 رافیل طیاروں کے آرڈر دیئے ہیں۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اس آرڈر کو دس سالہ قرض کے ذریعے مالی اعانت فراہم کی جائے گی۔
تفتیشی سائٹ ڈسکلوز نے رپورٹ کیا تھا کہ یہ آرڈر خفیہ میگا دفاعی ڈیل کا حصہ ہے جس کی مالیت تقریبا 4.8 ارب ڈالر ہے۔
اسٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے مطابق مصر، سعودی عرب اوربھارت کے بعد دنیا کا تیسرا سب سے بڑا اسلحہ درآمد کنندہ ہے۔
Comments are closed.