صوبائی وزیر امتیاز شیخ نے سندھ ہائیکورٹ کے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی سمیت 9 ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد کرنے پر کہا کہ آغا سراج میرے دوست ہیں، ہم مشکل گھڑی میں ان کے ساتھ ہیں۔
امتیاز شیخ نے آغا سراج درانی کے بنگلے کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ٹی وی پر دیکھا عدالت نے سراج درانی کی ضمانت منسوخ کی ہے، کورٹ کے معاملات کا مجھے زیادہ علم نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ نیب کافی عرصے سے تنگ کر رہی ہے، اہلخانہ کو بھی گھسیٹا گیا، پی ٹی آئی حکومت میں عورتوں کو بھی کیسوں میں گھسیٹا گیا۔
امتیاز شیخ نے کہا کہ اس وقت ملک کے حالات نازک ہیں سوچ سمجھ کر فیصلے کرنے چاہیے، ہم بار بار کہتے آئے ہیں نیب کا معاملہ سیاسی انتقام ہے۔
وزیر توانائی سندھ نے یہ بھی کہا کہ عدالت بھی کہہ چکی ہے کہ یہ پولیٹیکل انجینئیرنگ ہے۔
Comments are closed.