carolina sweets hookup hotshot cd hookups in cochise county casusl hookup review daty hookup

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شاہ محمود قریشی سے نیوزی لینڈ کی ہم منصب کا وڈیو لنک رابطہ

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے نیوزی لینڈ کی ہم منصب نے بذریعہ وڈیو لنک رابطہ کیا ہے، دونوں وزرائے خارجہ نے علاقائی بالخصوص افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغانستان میں انسانی بحران سے نمٹنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنے ہوں گے، توقع ہے کہ نیوزی لینڈ فیٹف میں پاکستان کی حمایت جاری رکھے گا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستانی قیادت تمام اہم ممالک سے رابطوں میں ہے،فلسطین میں دہشت گردی بند ہونی چاہیے۔

شاہ محمود قریشی نے نیوزی لینڈ کی ہم منصب سے کرکٹ ٹیم کی واپسی کے یکطرفہ فیصلے کا معاملہ اٹھایا اور کہا کہ یکطرفہ فیصلے سے دونوں ممالک میں کرکٹ شائقین کی دل آزاری ہوئی۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ نئی دلی میں 24 جون کی اے پی سی اجلاس غیر معمولی عمل ہے، مقبوضہ کشمیر کی قیادت نے اس اے پی سی کو مسترد کیا۔

نیوزی لینڈ کی وزیر خارجہ نے اپنے شہریوں کے انخلاء میں مدد پر پاکستان سے اظہار تشکر کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.