سابق امریکی صدر باراک اوباما کی اہلیہ، سابقہ خاتونِ اول مشل اوباما نے کامیاب شادی کے گُر سوشل میڈیا پر شیئر کیے ہیں۔
مشل اوباما نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ٹوئٹر اور انسٹاگرام پر شوہر باراک اوباما کے ساتھ چند تصویروں کا کولاج شیئر کیا ہے۔
مشل اوباما نے اِن تصویروں کے ساتھ باراک اوباما سے اپنے رشتے اور کامیاب شادی سے متعلق ایک خوبصورت نوٹ بھی شیئر کیا ہے۔
مشل اوباما کا کہنا ہے کہ بطور ایک بالغ انسان میں آج تک متعدد جگہوں پر رہی ہوں مگر میرا صرف ایک اور اصلی گھر میرے بچے اور باراک اوباما ہے۔
ہماری شادہ شدہ زندگی بالکل مکمل کامل نہیں تھی، ہم میں سے کوئی ایک ہمیشہ زیادہ کی خواہش اور کوئی ایک زیادہ رشتے کو اہمیت دیتا تھا۔
مشل اوباما نے رشتے کو مضبوط بنانے کے لیے چند مشورے دیتے ہوئے لکھا کہ ہمیں ایمانداری اور بغیر کسی تنازع کے ایک دوسری کی بات سننی اور اہمیت دینی چاہیے، اسی طرح ہم بطور ایک جوڑا ایک ساتھ آگے بڑھ سکتے ہیں۔
انہوں نے مزید لکھا کہ ایک رشتے میں رہتے ہوئے کسی ایک کو بھی دوسرے فرد پر زور یا دباؤ نہیں ڈالنا چاہیے، ہر جوڑے کے اپنے مقاصد ہوتے ہیں اور ہمیں اس کی عزت کرنی چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مجھ سے شادی کے بارے میں آج تک کئی نوجوانوں نے پوچھا ہے اور میرا جواب عام طور پر یہی ہوتا ہے کہ رشتے کو آسان اور سادہ بنانے کی کوشش کریں۔
مشل اوباما نے لکھا کہ رشتے میں کسی بھی قسم کی بناوتٹ نہیں ہونی چاہیے، دونوں افراد کو ایک رشتے میں رہتے ہوئے سمجھوتہ کرنا سیکھنا چاہیے۔
مشل اوباما نے اپنی اس پوسٹ کے کیپشن میں اپنے فالوورز سے بھی تجربات اور مشورے شیئر کرنے کا کہا ہے۔
Comments are closed.