منگل4؍جمادی الاوّل 1444ھ29؍نومبر2022ء

طاقت اور توازن کا مظاہرہ کرتا شخص، ہیوی بائیک کو سر پر لئے گھوم رہا ہے

یہ کوئی اسٹنٹ مین نہیں بلکہ اپنے علاقے کا سُپرمین ہے جو اپنے وزن سے کئی گُنا زیادہ وزنی ہیوی بائیک کو سر پر لئے گھوم رہا ہے۔

عام حالات میں تو لوگ ہیوی بائیک پر سوار ہوکر گھومتے ہیں لیکن سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں اپنی صلاحیتوں، طاقت اور توازن کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک شخص کو دیکھا جاسکتا ہے جو بائیک سر پر اُٹھائے بس پر سوار ہو رہا ہے۔

اس ویڈیو میں نظر آنے والا شخص بس کی چھت پر سوار ہوتا ہے، لیکن ساز و سامان کے نام پر اس کے پاس صرف ایک ہیوی بائیک ہے جسے وہ توازن برقرار رکھتے ہوئے سر پر اُٹھائے سیڑھیاں چڑھ کر بائیک کو بس پر رکھ رہا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو سے یہ اندازہ لگانا مشکل ہے کہ گویا یہ بائیک اس شخص کی اپنی ہے یا پھر یہ کوئی کولی ہے جو کسی اور کا سامان بس میں سوار کر رہا ہے۔

تاہم اس وائرل ویڈیو کو اب تک 90 ہزار سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے، جبکہ اس ویڈیو پر تقریباً 6 ہزار کے قریب لائکس آچکے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.