پیر3؍ جمادی الاوّل 1444ھ28؍نومبر2022ء

عمران خان کو بےنقاب کرنا چاہیے، جاوید لطیف

مسلم لیگ ن کے رہنما میاں جاوید لطیف نے اعظم سواتی کے پاک فوج کے افسران کے خلاف نازیبا الفاظ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وقت آگیا ہے عمران خان کا زخمی ہونے کا ڈرامہ بےنقاب کیا جائے۔

جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے میاں جاوید لطیف نے کہا کہ تمام اداروں کو مل کر عمران خان کو بےنقاب کرنا چاہیے، وہ پاکستان مخالف قوتوں کے آلہ کار ہیں۔

میاں جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ ہم آئینی جدوجہد کر رہے ہیں اور آپ جتھوں کی سیاست کر رہے ہیں، عمران خان امریکا مخالف بیانیے سے پیچھے ہٹ گئے، الیکشن کا مطالبہ کرنے کا فورم اسمبلی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سینیٹر اعظم سواتی کی جانب سے پاک فوج کے افسران کے خلاف نازیبا الفاظ کا استعمال کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سینیٹر اعظم سواتی کی جانب سے پاک فوج کے افسران کے خلاف نازیبا الفاظ کا استعمال کیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی سینیٹر اعظم سواتی نے پاک فوج کے اعلیٰ افسران کو سوشل میڈیا پر گالیاں دیں، انہوں نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور میجر جنرل فیصل نصیر کے خلاف بھی نازیبا زبان کا استعمال کیا۔

اعظم سواتی نے سوشل میڈیا پر میجر جنرل فیصل نصیر کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ آپ کو قیمت ادا کرنی پڑے گی، میں ہر فورم پر آپ کے خلاف جاؤں گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.