پیر3؍ جمادی الاوّل 1444ھ28؍نومبر2022ء

جنرل قمر جاوید باجوہ کا فوجی فاؤنڈیشن کا دورہ

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فوجی فاؤنڈیشن کا دورہ کیا، انہوں نے ہیلتھ کیئر کے منصوبوں کا افتتاح کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے فوجی فاؤنڈیشن کے کردار اور شراکت پر اطمینان کا اظہار کیا۔

آرمی چیف سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کے خلاف مذموم مہم پر پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) نے شدید مذمت کی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فوجی فاؤنڈیشن سابق فوجیوں اور ان کے اہل خانہ کو ملازمت اور صحت کی مفت سہولیات میں کردار ادا کر رہی ہے۔

فوجی فاؤنڈیشن ملک بھر میں بڑی تعداد میں سویلین اور پرائیویٹ مریضوں کی دیکھ بھال بھی کرتی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.