ہفتہ یکم جمادی اوّل 1444ھ 26؍نومبر2022ء

الیکٹریشن بلی کی سوشل میڈیا پر دھوم

کیا آپ الیکٹریشن کے نخروں سے پریشان ہیں؟ تو اب پریشانی چھوڑ دیجئے کیونکہ آپ کے تمام مسائل کو حل کرنے کے لیے ایک بلی میدان میں آگئی ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی اس ویڈیو کو ٹوئٹر پیچ ’میڈ یو اسمیل‘ کی جانب سے شیئر کیا گیا ہے۔

اس ویڈیو میں ایک نٹ کھٹ بلی کو دیکھا جاسکتا ہے جو الیکٹریشن کو کس طرح کام کرنا ہے بتا رہی ہے۔

7 سیکنڈ کی اس مضحکہ خیز ویڈیو کو  اب تک 5.6 ملین بار دیکھا جاچکا ہے۔

جبکہ 2 لاکھ سے زائد بار پسند کیا گیا ہے جبکہ کئی صارفین آئندہ اسی بلی کو بجلی کے مسائل حل کرنےکی خاطر بلانے کے لیے پُرعزم ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.