ہفتہ 20؍ربیع الاول 1445ھ7؍اکتوبر 2023ء

مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن دو ریاستی حل میں موجود ہے، نگراں وزیراعظم

نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن دو ریاستی حل میں موجود ہے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی سے دل شکستہ ہے، حالیہ واقعات مسئلہ فلسطین کو حل کرنے کی فوری ضرورت پر زور دیتے ہیں۔

نگراں وزیراعظم نے شہریوں کے تحفظ اور تحمل پر زور دیا اور کہا کہ 1967 سے پہلے والے بارڈرز کے تحت قابل عمل، خودمختار فلسطینی ریاست ہونی چاہیے جس کا دل القدس الشریف ہو۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.