وفاقی وزیراعظم سواتی نے کہا ہے کہ کل پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوجائے گا۔
میڈیا سے گفتگو میں اعظم سواتی نے کہا کہ اصلاحات کا مقصد الیکشن کمیشن کو خودمختار بنانا ہے، الیکشن کمیشن کا کردار امپائر کا ہے۔
انہوں نےدعویٰ سے کہا کہ پارلیمنٹ کے کل کے مشترکہ اجلاس میں اپوزیشن کو شکست ہوگی۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ جن لوگوں نے ہرحلقہ میں 10، 10 ہزار جعلی ووٹ بنائے ہوں وہ اداروں کی مضبوطی کا نہیں سوچتے۔
وفاقی وزیرقانون فروغ نسیم نے کہا کہ قانون سازی کے لیے الیکشن کمیشن کی منظوری ضروری نہیں۔
Comments are closed.