وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اپوزیشن کو بری طرح شکست ہوئی۔
لاہور سے جاری بیان میں عثمان بزدار نے کہا کہ خوش فہمی کا شکار اپوزیشن کی امیدوں پر پارلیمنٹ اجلاس میں پانی پھر گیا۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کا غیرجمہوری اور غیراخلاقی رویہ افسوسناک رہا، دعوے کرنے والے شکست پر اجلاس سے راہ فرار اختیار کر گئے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ اپوزیشن کی جانب سے قانون سازی کی مخالفت ’چور مچائے شور‘ کے مترادف ہے، اپوزیشن کو اب اپنا منفی رویہ ترک کردینا چاہیے۔
اُن کا کہنا تھا کہ ووٹنگ مشین سے پاکستان میں شفاف الیکشن کی راہ ہموار ہوگی، اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دے کر حکومت نے وعدہ پورا کیا۔
عثمان بزدار نے یہ بھی کہا کہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے لوگ بصیرت سے عاری ہیں، مفاد پرست ٹولے کو عوام کی کوئی پرواہ نہیں۔
Comments are closed.