جمعہ9؍ شوال المکرم 1442ھ21؍مئی 2021ء

مشاہد اللّہ خان نے کبھی بھی اپنی وفاداریاں نہیں بدلیں، رضا ربانی

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ مشاہد اللّہ خان نے کبھی بھی اپنی وفاداریاں نہیں بدلیں۔

پی پی رہنما اور سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے ایوان میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ میرا اور مشاہد اللّہ خان کا ہمیشہ کا ساتھ تھا۔

رضا ربانی نے کہا کہ مشاہد اللّہ خان ایک نظریاتی سیاستدان تھے جبکہ اُن کا کردار ایک مثالی کردار تھا۔

پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان کا کہنا ہے کہ ہم مشاہداللہ خان کو کبھی نہیں بھول سکتے، ان سے اختلافات رہے لیکن وہ ایک نظریاتی کارکن تھے۔

اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ جب مشاہد اللّہ خان تقریر کرتے تھے تو پورا ایوان ان پر توجہ دینے پر مجبور ہوجاتا تھا۔

سینیٹر رضا ربانی نے کہا کہ پی آئی اے سے مشاہد اللّہ خان نے اپنی سیاسی جدوجہد کا آغاز کیا تھا۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ پی آئی اے میں جب والنٹری ہینڈشیک کا مسئلہ سامنے آیا تو مشاہد اللّہ خان نے اہم کردار ادا کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.