پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ مشاہد اللّہ خان نے کبھی بھی اپنی وفاداریاں نہیں بدلیں۔
پی پی رہنما اور سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے ایوان میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ میرا اور مشاہد اللّہ خان کا ہمیشہ کا ساتھ تھا۔
رضا ربانی نے کہا کہ مشاہد اللّہ خان ایک نظریاتی سیاستدان تھے جبکہ اُن کا کردار ایک مثالی کردار تھا۔
اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ جب مشاہد اللّہ خان تقریر کرتے تھے تو پورا ایوان ان پر توجہ دینے پر مجبور ہوجاتا تھا۔
سینیٹر رضا ربانی نے کہا کہ پی آئی اے سے مشاہد اللّہ خان نے اپنی سیاسی جدوجہد کا آغاز کیا تھا۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ پی آئی اے میں جب والنٹری ہینڈشیک کا مسئلہ سامنے آیا تو مشاہد اللّہ خان نے اہم کردار ادا کیا۔
Comments are closed.