وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا مسیحی برادری کے تہوار ایسٹر کے موقع پر کہنا ہے کہ مسیحی برادری کی خوشی میں برابر کے شریک ہیں۔
عثمان بزدار کی جانب سے مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ایسٹر کاحقیقی پیغام دوسروں کوخوشیاں بانٹنا ہے۔
عثمان بزدار نے کہا ہے کہ قیام پاکستان سے تعمیر پاکستان تک مسیحی برادری کا کردار قابل ستائش ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان سب کا ہے، سب کو برابر حقوق حاصل ہیں، پاکستان کی تعمیر و ترقی کے لیے تمام اقلیتوں کو ساتھ لے کر چلیں گے۔
عثمان بزدار کا کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ایس او پیز پر عمل درآمد سے متعلق کہنا تھا کہ کوروناوائرس کے باعث ایسٹر پر ماسک ضرور پہنیں، سماجی فاصلہ اختیار کریں۔
Comments are closed.