پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی محسن شاہنواز رانجھا کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ مقدمے میں چودھری محمد علی، بشیر خان، محمد ارشد، نبیل خان اور شاہد محمود کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔
محسن شاہنواز رانجھا سمیت 5 افراد کیخاف مقدمہ تھانہ اسلام پورہ میں درج کیا گیا۔
مذکورہ مقدمے میں فراڈ اور کاغذات میں ٹیمپرنگ کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔
ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے بیرون ملک قیام پذیر خاتون کا جعلی اٹارنی لیٹر بناکر ایک کنال کا پلاٹ درخواست گزار کو بیچا ہے۔
ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے پلاٹ کے عوض ایک کروڑ 10 لاکھ روپے وصول کیے۔
ادھر ایم این اے محسن شاہنواز رانجھا کا دعویٰ ہے کہ وہ پلاٹ کے حصہ دار ہیں۔
Comments are closed.