دوحہ:حماس کے پولیٹیکل بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے کہا ہے کہ دنیا اسرائیل کو ہتھیار دے رہی ہے، مسلم ریاستیں ہتھیاروں کے ساتھ ہماری مزاحمت کی حمایت کریں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسماعیل ہانیہ نے کہا کہ جب تک تمام فلسطینی قیدیوں کو اسرائیلی جیلوں سے رہا نہیں کیا جاتا اسرائیل کبھی بھی اپنے قیدیوں کو بازیاب نہیں کرسکے گا، اسرائیل غزہ کی پٹی پر جاری جنگ میں “قتل عام اور نسل کشی کے باوجود اپنے کسی بھی اہداف کو حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے۔
حماس کے رہنما نے کہاکہ اسرائیل نے تین اہداف طے کیے ہیں “مزاحمت کا خاتمہ، قیدیوں کی بازیابی اور غزہ سے مصری سرزمین کی طرف نقل مکانی” اور یہ کہ وہ ان میں سے کسی کو حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوا۔
انہوں نے مزید کہاکہ فلسطین کے مسئلے کو پس پشت ڈالنے پر 7 اکتوبر کو “طوفان الاقصی ” آپریشن شروع کیا، سیکڑوں اسرائیلیوں کو ہلاک کرکے جہنم رسید کردیا ہے، غزہ کواسرائیل کا قبرستان بنادیں گے، امریکا کی طرح اسرائیل کو بھی عبرتناک شکست کھانی پڑے گی۔
Comments are closed.