جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

اقتدار میں آکر قرآن و سنت کی بالادستی کو یقینی بنائیں گے، سراج الحق

free Kashmir and Palestine

ثمرباغ:امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ بعض سیاسی پارٹیاں بھی الیکشن ملتوی کرنے کی خواہش رکھتی ہیں، یہ حسب سابق الیکشن نتائج کے حوالے سے بھی این آر او کے انتظار میں ہیں، ملک کی معاشی ترقی کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کو لانگ ٹرم منصوبہ پر اتفاق رائے پیدا کرنا ہو گا۔

سراج الحق  نے کہاکہ  جماعت اسلامی ہر شعبہ میں اصلاحات چاہتی ہے، اقتدار میں آ کر غیرترقیاتی اخراجات کم کر کے تعلیم اور روزگار پر خرچ کریں گے، تعلیم کے بغیر کوئی قوم ترقی نہیں کر سکتی، روزگار کی فراہمی ریاست کی ذمہ داری ہے۔ بطور سابق وزیرخزانہ خیبرپختونخوا صوبے کو قرض فری بنایا، آج کے پی پر ہزاروں ارب قرضہ ہے۔ حکمرانوں کی نالائقیوں کی وجہ سے قومی وسائل مس مینجمنٹ اور کرپشن کی نذرہو جاتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ  قوم 8فروری کو ترازو پر اعتماد کا اظہار کرے، ملک میں جمہور کی حکمرانی اور قرآن و سنت کی بالادستی کو یقینی بنائیں گے، دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لیے ملک میں سیاسی تنائو ختم کرنے کی ضرورت ہے، بدامنی کا علاج ملک میں مضبوط حکومت کا قیام ہے، سابقہ حکومتیں سیکیورٹی بہتر بنانے کی بجائے اپنی بقا کی جنگ لڑتی رہیں، حکمرانوں کی اولین ذمہ داری ہے کہ عوام کو تحفظ فراہم کریں، امن کے بغیر ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں۔

امیر جماعت نے باجوڑ میں پولیس وین پر دہشت گرد حملہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور شہدا کے لیے دعائے مغفرت اور اہل خانہ سے تعزیت کااظہار کیا۔

You might also like

Comments are closed.