جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

سپریم کورٹ نے نواز اور جہانگیر ترین کی تاحیات نااہلی ختم کردی

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے آرٹیکل 62 ون ایف کی تشریح کا فیصلہ سناتے ہوئے مسلم لیگ ن کے قائد اور استحکام پاکستان پارٹی  کے بانی جہانگیر ترین  کی تاحیات نااہلی ختم کر دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابقچیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 7 رکنی بینچ نے تاحیات نااہلی کی مدت سے متعلق کیس کی سماعت کی تھی اور پانچ جنوری کو دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ سماعت کے موقع پر چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس میں کہا تھا کہ تاحیات نااہلی اسلام کے خلاف ہے،  سارے معاملے کا حل اسلام میں موجود ہے۔قرآن پاک میں بتایا گیا ہے کہ انسان کا رتبہ بہت بلند ہے،انسان برا نہیں اس کے اعمال برے ہوتے ہیں،62 ون ایف انسان کو برا کہہ رہا ہے،اگر کوئی شخص گناہ سے توبہ کر لے تو معافی مل سکتی ہے۔

You might also like

Comments are closed.