جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

ویڈیو کال کو دلچسپ بنانے کے لیے اہم فیچر پر کام جاری

کیلیفورنیا: انسٹنٹ میسجنگ پلیٹ فارم واٹس ایپ اپنے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے دوران ویڈیو کال میوزک آڈیو شیئرنگ کا فیچر متعارف کرانے جارہا ہے۔

واٹس ایپ بِیٹا انفو کی ایک رپورٹ کے مطابق کمپنی کی جانب سے کچھ بِیٹا صارفین کو ویڈیو اور میوزک آڈیو کو بیک وقت سننے کی صلاحیت جاری کی گئی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جب کوئی صارف دورانِ کال اسکرین شیئر کرے گا تو اس وقت ان کی ڈیوائس پر چلنے والی آڈیو بھی کال پر موجود دیگر افراد کے ساتھ شیئر ہوگی۔ اہم بات یہ ہے کہ یہ فیچر انفرادی کال میں بھی یکساں کارگر ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق یہ نیا فیچر گروپ میں ہونے والی گفتگو میں نہ صرف اکٹھے ہونے کا احساس رکھے گا بلکہ دو افراد کی نجی گفتگو میں بھی ایک دلچسپ اضافہ ثابت ہوگا۔

مزید برآں صارفین کال میں ایک ساتھ ویڈیوز بھی دیکھ سکیں گے۔ یہ فیچر ویڈیو کال کے دوران آڈیو شیئرنگ فیچر کے ساتھ زیر آزمائش ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ فیچر آئندہ ہفتوں میں مزید صارفین کے لیے متعارف کرا دیا جائے گا۔

You might also like

Comments are closed.