پاکستان ریلوے نے مسافر ٹرینوں کو ایک بار پھر نجی شعبے کے اشتراک سے چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع ریلوے کے مطابق ٹرینیں نجی شعبے کے اشتراک سے چلانے کیلئے ٹینڈر اگلے ماہ جاری ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ماضی میں 32 ٹرینوں میں سے 15 ٹرینوں میں نجی شعبے نے دلچسپی ظاہر کی تھی۔
ذرائع ریلوے کا کہنا ہے کہ صرف دو مسافر ٹرینوں کو نجی شعبے کے اشتراک سے چلانے کی منظوری دی گئی ہے، 13مسافر ٹرینوں کو نجی شعبے کے اشتراک سے چلانے کی پیشکش کم بولی پر مسترد کی۔
ذرائع ریلوے کا کہنا ہے کہ نجی شعبہ ریلوے کو معقول رقم ادا کرے اور مسافروں کو بہتر سفری سہولتیں بھی دے۔
Comments are closed.