پنجاب کے وزیر برائے پارلیمانی امور راجا بشارت نے کہا ہے کہ مریم نواز نے پاسپورٹ ملنے کے بعد 24 گھنٹے بھی غریبوں کے ساتھ نہیں گزارے۔
لاہور میں پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو میں راجا بشارت نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کا بیٹا مفرور ہے۔
انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے ہی نواز شریف کی واپسی سے متعلق حلف عدالت میں دیا تھا اور آصف علی زردری کا پیٹ پھاڑ کر پیسے واپس لانے کا کہا تھا۔
صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ ہمارے مخالفین کے پاس اسمبلی فلور پر کہنے کو کچھ بھی نہیں ہے۔
راجا بشارت نے یہ بھی کہا تھا کہ پنجاب اسمبلی میں پولیس کے داخلے پر کارروائی جاری ہے۔
Comments are closed.