بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

تھر کول سے 300 سال کی بجلی بنائی جا سکتی ہے، وزیراعظم

تھرپارکر: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ تھرکول منصوبے سے ناصرف 300 سال کی بجلی بنائی جاسکتی ہے بلکہ سالانہ 7 ارب ڈالر تک زرمبادلہ بھی بچا سکتے ہیں۔

محمد شہباز شریف نے کہا کہ تھر میں 175ارب ٹن کوئلہ موجود ہے اور اگر تھرکول سے سالانہ ایک لاکھ میگا واٹ بجلی پیدا کریں تو یہ خزانہ 300سال تک  ہمار ے پاس موجود ہے۔

وزیر اعظم کاکہنا تھا کہ تھر تیزی سے ترقی کر رہا ہے، عالمی منڈی میں کوئلے کی قیمت 67 سے 44 ڈالر پر آگئی ہے جبکہ تھر میں پیدا ہونے والی بجلی 10 روپے یونٹ ہو گی۔پاکستان میں کوئلے کے 4000 میگا واٹ کے بجلی گھر لگے ہوئے ہیں، تھرکول کو پوری طرح پروموٹ کریں تو پاکستان کا زرمبادلہ بچے گا اور اس وقت لگنے والے کوئلے کے پاور پلانٹ سے آلودگی نہیں ہو گی۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ  تھر کے کوئلے سے 300 سال تک بجلی بنائی جا سکتی ہے، توانائی کی ضروریات کی درآمد کے لیے 24 ارب ڈالر خرچ کیے ہیں، تمام کوشش کے باوجود گیس درآمد نہیں کی جا سکی، گیس اتنی مہنگی ہو گئی ہے کہ اب اس کا انتظام نہیں ہو سکا، تھر کا کوئلہ استعمال نہ کرنا اجتماعی بہت بڑی غلطی ہے، اس منصوبے سے پاکستان کا 5 سے 7 ارب ڈالر بچا سکتے ہیں۔

You might also like

Comments are closed.