بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بغاوت پر اکسانے کا کیس ،شہباز گل کی وکیل کرنے کی استدعا منظور

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے بغاوت پر اکسانے کے کیس میں پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کی وکیل کرنے کی استدعا منظور کر لی۔

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت میں ایڈیشنل سیشن جج طاہرعباس سپرا نے کیس کی سماعت کی ، شہباز گِل عدالت میں پیش ہوئے،پراسیکیوٹر رضوان عباسی بھی عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔ شہباز گل نے وکیل کرنے کے لئے عدالت سے مزید وقت دینے کی استدعا کر دی۔

عدالت نے پولیس کو عدالتی وقت ختم ہونے سے قبل شہباز گل کی جزوی اشیا واپس کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے کہا کہ شہباز گل نے کہا ہے کہ انہیں سامان ابھی تک نہیں دیا گیا۔عدالت نے گزشتہ سماعت پر سپر داری کی جزوی منظوری پر شہباز گل کی اشیا واپس کرنے کا حکم دیا تھا۔

جج نے پولیس کو حکم دیا کہ اگر شہباز گل کی اشیا واپس نہ کی گئیں تو پھر عدالت آ جائیں۔

عدالت نے شہباز گل کی وکیل کرنے کی استدعا منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت 20 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

You might also like

Comments are closed.