معاونِ خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ مریم نواز! سنو مظلوم ماں اور بہن کی آہیں، جن کا جوان بیٹا اور بھائی تم نے اور تمہارے گلو بٹوں نےچھینا۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ڈسکہ ضمنی الیکشن میں فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے نوجوان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا۔
انہوں نےمسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جوان لڑکی کا سہاگ تمہارے غنڈوں نے اجاڑا، ان کی آہیں اور سسکیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔
فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ انصاف کی فراہمی کے لیے پی ٹی آئی ہر سطح پر مظلوم خاندان کا ساتھ دے گی۔
Comments are closed.