بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شبیر اقبال نے سی این ایس گالف چیمپیئن شپ جیت لی

سی این ایس گالف چیمپئن شپ شبیر اقبال نے دلچسب مقابلے کے بعد جیت لی۔ اٹھاریوں ہول پر احمد بیگ اور شبیر اقبال کے درمیان زبردست مقابلہ ہوا، احمد بیگ کو سیکنڈ شاٹ مس کرنا مہنگا پڑ گیا۔

کراچی گالف کلب میں چیمپئن شپ کا فائنل راؤنڈ انتہائی سنسنی خیز رہا، شبیر اقبال اور احمد بیگ کے درمیان زبردست مقابلہ ہوا، 18ویں ہول پر دونوں گالفرز کی بال مشکل کنڈیشن پر جا گریں۔

شبیر اقبال کا تجربہ کام کر گیا، انھوں نے محتاط انداز میں بال کو کلئیر کرکے ہول تک پہنچایا، مگر نوجوان گالفر احمد بیگ مشکل میں آگئے ان کی شاٹ درخت سے جا ٹکرائی۔

شبیر اقبال نے 12 انڈر پار 276 کے اسکور پر کامیابی حاصل کی، احمد بیگ ایک اسٹروک کے فرق سے دوسرے پر رہے۔

کورس کمانڈنٹ غضنفر عباس کا کہنا ہے کہ چیمپئن شپ بہترین انداز میں ہوئی، گالفر نے ہول ان ون سمیت پورا میلا لوٹ لیا، ایونٹ کی سلور جوبلی بہترین انداز میں منائی گئی۔

اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی چیف آف دی نیول اسٹاف محمد امجد خان نیازی نے کامیاب گالفرز میں انعامات تقسیم کیے۔

امیچرز میں یشل شاہ، سینئیرز میں شاہد حبیب، اور لیڈیز میں رمشا اعجاز فاتح رہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.