بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

افغانستان میں سیکیورٹی کی صورتحال خراب، بھارت نے مزید اسلحہ افغانستان بھیج دیا

افغانستان میں سیکیورٹی کی خراب صورتحال پر بھارت نے مزید اسلحہ کابل اور قندھار بھیج دیا، بھارتی فضائیہ کے طیاروں کی تصاویر سامنے آگئیں۔

طالبان کی پیش قدمی کے بعد بھارت کی پریشانی مزید بڑھ گئی، قندھار میں بھارتی قونصلیٹ کی سرگرمیاں انتہائی محدود کردی گئی۔

طالبان ملک کے بڑے حصے پر قابض ہوچکے ہیں،ملکی سیکیورٹی کی صورت حال دن بدن بگڑتی جارہی ہے،صرف گزشتہ چھ روز میں طالبان نے اڑتیس اضلاع کا کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔

 بھارت کی جانب سے قندہار سے تمام بھارتی عملہ واپس بلالیا گیا۔

صوبے میں افغان طالبان پہلے ہی بڑے علاقے پر کنٹرول سنبھال چکے ہیں۔۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق افغان حکومت کو قندھار کے اطراف طالبان کی طرف سے شدید دباؤ کا سامنا ہے۔

تجزیہ کاروں نے بھارت کی جانب سے ایک طرف طالبان سے مذاکرات پر زور اور دوسری جانب افغان حکومت کو اسلحے کی فراہمی کو دوغلا پن قرار دے دیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.