بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مریم نواز ایک اور کیس میں 26 مارچ کو نیب میں طلب

قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور نے مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز کو جاتی امراء میں 1500 کنال اراضی کی مبینہ غیر قانونی منتقلی کی تحقیقات میں بھی 26 مارچ کو طلب کرلیا، گزشتہ روز مریم نواز کو چوہدری شوگر ملز کیس میں بھی 26 مارچ کی طلبی کا پروانہ جاری کیا گیا تھا۔

مریم نواز کے خلاف کرپشن کیسز کی تحقیقات میں نیا موڑ آ گیا، نیب لاہور نے مریم نواز کو 26 مارچ کو ایک اور کیس میں طلبی کا نوٹس بھجوا دیا ہے جس میں انہیں جاتی امراء میں 1500 کنال اراضی کی مبینہ غیر قانونی منتقلی کی تحقیقات میں طلب کیا گیا ہے۔

نیب لاہور نے چوہدری شوگر ملز کیس میں مریم نواز کو دوبارہ طلب کرلیا ۔

نیب نوٹس کے مطابق 2013ء میں شریف فیملی نے ساڑھے 3 ہزار کنال اراضی مبینہ ملی بھگت سے حاصل کی، 2015ء میں سابق ڈی سی نور الامین مینگل، ڈی جی ایل ڈی اے احد خان چیمہ اور دیگر کی مبینہ ملی بھگت سے لاہور کا ماسٹر پلان ہی تبدیل کرا دیا گیا۔

شریف فیملی کی انتظامیہ سے ملی بھگت سے جاتی امراء میں ہزاروں کنال اراضی کو گرین لینڈ ایریا ڈکلیئر کرایا گیا، نوٹس میں مریم نواز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پیشی کیلئے تمام مطلوبہ ریکارڈ ہمراہ لائیں۔

قومی احتساب بیورو (نیب) کی کسی سیاسی پارٹی سے کسی قسم کی کوئی وابستگی نہیں، مریم نواز کی بیان بازی کامقصد شریف خاندان کی کرپشن اور منی لانڈرنگ کے مقدمات کی تحقیقات میں رکاوٹ ڈالنا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ترجمان نیب کا کہنا تھا کہ چوہدری شوگر ملز کیس میں مریم نواز کو دوبارہ کال اپ نوٹس جاری کیا، مریم سے متعلق نیب لاہور کو نئے شواہد موصول ہوئے جن کی روشنی میں مریم نواز سے تحقیقات کرنی ہیں۔

مریم نواز اس سے قبل گیارہ اگست 2020ء کو نیب لاہور میں پیش ہوئی تھیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.