ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر سے این سی او سی کے فیصلوں سے متعلق سوال کرلیا۔
انھوں نے استفسار کیا کہ اگر پہلی جون کو کوئی فیصلہ کرنا ہے تو 19 مئی کو اعلان کیوں کرتے ہیں؟
مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ این سی او سی نے اِدھر شادی ہالز کھولنے کی بات کی، اُدھر بازاروں میں رش بڑھ گیا۔
ترجمان پنجاب حکومت نے کہا کہ پنجاب میں فیصلے تاخیر سے ہوئے، سندھ نے سخت فیصلے کرنے میں دیر نہیں کی۔
مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ شہری سادہ ماسک کی عادت ڈالیں، آکسیجن ماسک کی تکلیف بہت زيادہ ہوتی ہے۔
Comments are closed.