اتوار2؍جمادی الاوّل 1444ھ27؍نومبر 2022ء

مراد سعید ارشد شریف کےلیپ ٹاپ کا سوال ٹال گئے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما مراد سعید ارشد شریف کے لیپ ٹاپ کے بارے میں سوال گول کرگئے، ہاں یا نہیں میں جواب نہیں دیا۔

پشاور میں پریس کانفرنس کے دوران مراد سعید نے صحافی کے سوال پر صرف اتنا کہا ابھی میں نے پریس کانفرنس کس بات پر کی، جو لوگ تحقیقات کر رہے ہیں، سوال ان سے کیا جائے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ’ارشد شریف کی شہادت کے بعد پریس کانفرنس میں بتایا گیا نہ سیل فون ملے گا نہ ہی لیپ ٹاپ، کل خبر چلائی گئی کہ ارشد شریف کیس میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے۔‘

خط میں کہا گیا ہے کہ آپ ٹیم سے تعاون کریں، ہمیں سپریم کورٹ آف پاکستان کےانسانی حقوق سیل کو رپورٹ پیش کرنی ہے۔

مراد سعید نے یہ بھی کہا ’ہمارا میڈیا ٹرائل کیا جا رہا ہے، میڈیا میڈیا کھیلا جا رہا ہے، کل خبر چلائی گئی ارشد شریف کا لیپ ٹاپ مراد سعید کے پاس ہے، ارشد شریف کی میت آپ وصول کرنے گئے تھے چیزیں آپ کو ملنی چاہیے تھیں۔‘

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا ’میڈیا سے پتا چلا کہ ایف آئی اے نے مجھے طلب کیا ہے، ارشد شریف کی میت کو جب حوالے کیا گیا تو ساتھ لفافہ بھی تھا جو سیل نہیں تھا۔‘

واضح رہے کہ ہفتے کو فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے مقتول صحافی ارشد شریف کا لیپ ٹاپ مراد سعید کے پاس ہونے کا انکشاف کیا تھا، مراد سعید کو اٹھائیس نومبر کو بلایا تھا ، لیپ ٹاپ ساتھ لانے کی ہدایت کی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.