محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے رواں مالی سال جولائی 2023 سے نومبر 2023 تک کی ٹیکس وصولی کی تفصیلات جاری کردی۔
ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سندھ اورنگ زیب پنہور کی جانب سے جاری ٹیکس کی وصولی کی تفصیلات کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ نومبر 2023 تک مجموعی طور پر 58 ارب روپے سے زائد ٹیکس وصول کیا گیا، جس میں موٹر وہیکل ٹیکس کی مد میں 3 ارب روپے سے زائد ٹیکس وصول کیا گیا۔
ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے مزید بتایا کہ انفرااسٹرکچر سیس کی مد میں51 ارب روپے سے زائد جبکہ پروفیشنل ٹیکس کی مد میں 30 کروڑ روپے، کاٹن فیس کی مد میں 6 کروڑ 40 لاکھ روپے اور انٹرٹینمنٹ ڈیوٹی کی مد میں 2 کروڑ 90 لاکھ روپے ٹیکس وصول کیا گیا۔
Comments are closed.