جمعہ9؍ شوال المکرم 1442ھ21؍مئی 2021ء

محمد یوسف کی بیٹی کے ساتھ کھیلنے کی ویڈیو وائرل

پاکستان کے سابق اسٹار بیٹسمین محمد یوسف کا اپنی بیٹی کے ساتھ اظہار محبت اور اس سے لاڈ کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر مداحوں کو بہت پسند آرہی ہے۔

محمد یوسف نے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر گھر کے صحن میں بیٹی کے ساتھ کھیلتے ہوئے ویڈیو شیئر کی جو ان کے مداح بےحد پسند کر رہے ہیں۔

محمد یوسف نے ویڈیو کے ساتھ لکھا کہ بیٹی کو دیکھ کر اور اس کے ساتھ کھیل کر سارے دن کی تھکن دور ہو جاتی ہے۔ ﷲ سب کی بیٹیوں کے نصیب اچھے کرے۔

محمد یوسف کے اکاؤنٹ پر انکی ویڈیو کو 16ہزار سے زائد لوگوں نے پسند کیا اور متعدد لوگوں نے انہیں کمنٹس بھی لکھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.