پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد نواز آسٹریلیا کے خلاف ہونے والی ٹیسٹ سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لئے محمد نواز کے متبادل کا فیصلہ ایک دو روز میں ہو گا۔
محمد نواز کے پاؤں میں فریکچر ہے، انہیں مکمل فٹ ہونے کے لئے وقت درکار ہے۔
خیال رہے کہ محمد نواز پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دوران انجری کا شکار ہو کر باہر گئے تھے۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ فاسٹ بولر حسن علی کی فارم اور فٹنس کی وجہ سے ٹیم مینجمنٹ پریشان ہے، ریزروز میں شامل فاسٹ بولر نسیم شاہ کو اسکواڈ میں شامل کئے جانے کا امکان ہے۔
Comments are closed.