مسلم لیگ نون کے قائد نواز شریف اور مریم نواز کے ترجمان محمد زبیر کی وائرل ویڈیو کے حوالے سے نائب صدر مسلم لیگ نون نے بھی بیان جاری کیا ہے۔
نائب صدر مسلم لیگ نون مریم نواز نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ محمد زبیر کو کافی دھمکیاں مل رہی تھیں، مبینہ ویڈیو کی حقیقت کیا ہے، یہ محمد زبیر اور اللہ کا معاملہ ہے لیکن محمد زبیر میرے ترجمان رہیں گے۔
سابق وزیراعظم نواز شریف کی وطن واپسی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ چاہتی ہوں نواز شریف کی واپسی دسمبر سے پہلے ہو۔
چیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں توسیع کے حوالے سے مریم نواز نے کہا کہ چیئرمین نیب کی توسیع کے بارے میں آئین کچھ نہیں کہتا، چیئرمین نیب کی توسیع کے فیصلے پر پارٹی بہتر بتا سکتی ہے۔
مریم نواز نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ جنید صفدر نے ابھی سیاست میں آنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔
Comments are closed.