دبئی(جسارت نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)نے ٹیسٹ کی نئی رینکنگ جاری کردی، راولپنڈی ٹیسٹ میں یادگار سنچری کی بدولت وکٹ کیپر محمد رضوان کو بڑی خوشخبری ملی ہے۔تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی ہے، ٹاپ ٹین بیٹسمین رینکنگ میں انڈیا کے کپتان ویرات کوہلی کو بڑا دھچکا لگا ہے، جہاں وہ ٹیسٹ رینکنگ میں چوتھے نمبر پر چلے گئے ہیں، نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن پہلے، آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ دوسرے اور کیویز کے ہی مارنس لیبس شیگن تیسرے نمبر پر قابض ہوگئے ہیں۔راولپنڈی ٹیسٹ میں جنوبی افریقا کے خلاف شاندار سنچری کی بدولت پاکستان ٹیم کے وکٹ کیپر محمد رضوان کیریئربیسٹ 16ویں نمبر پر آگئے ہیں، محمد رضوان نے راولپنڈی ٹیسٹ میں اپنی کیرئیر کی پہلی سنچری اسکور کرتے ہوئے پاکستان کی فتح میں اہم کردار ادا کیا تھا۔آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم چھٹے نمبرپر موجود ہیں۔
The post محمد رضوان ٹیسٹ رینکنگ میں 16ویں نمبرپرآگئے appeared first on Urdu News – Today News – Daily Jasarat News.
Comments are closed.