بدھ 7؍رمضان المبارک 1444ھ29؍مارچ 2023ء

محمد خان بھٹی کے خلاف اینٹی کرپشن کا مقدمہ خارج

سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کے پرنسپل سیکریٹری محمد خان بھٹی کے خلاف اینٹی کرپشن کا مقدمہ خارج کردیا گیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ غلام مرتضیٰ ورک نے محفوظ فیصلہ سنایا۔

عدالت نے محمد خان بھٹی کے درج اختیارات سے تجاوز کا مقدمہ خارج کردیا۔

محمد خان بھٹی کی جانب سے رانا انتظار ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

اینٹی کرپشن پنجاب نے ملزم کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.