ضلع سانگھڑ کے ویران علاقے میں ایک شخص نے اپنے اہل خانہ سے محبت کے اظہار کےلیے جنگل میں منگل کا سماں کردیا ۔
کھپرو کے قریب ایک مقامی آبادگار نے ویران و بیابان علاقے کو سرسبز گلستان میں تبدیل کردیا ہے۔
مقامی لوگوں نے اس خوبصورت مقام کو وادی کشمیر کا نام دیدیا ہے جبکہ اس جگہ 250 سے زائد پھولوں کے پودے اور درخت لگائے گئے ہیں جن میں ایک پودا ایسا بھی ہے جسے چھونے سے اس کے پتے بند ہونے لگتے ہیں۔
اس خوبصورت علاقے کی شہرت اب دیگر علاقوں میں بھی پھیل رہی ہے ۔
لوگ یہاں پہنچ کر حسین قدرتی مناظر سے خوب لطف اندوز ہورہے ہیں، جبکہ اکثر اوقات مقامی فنکار بھی باقاعدہ ریاض کیلئے یہاں پہنچ جاتے ہیں۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ اس دور دراز ویران دیہی علاقے کو خوبصورت قدرتی منظر میں بدلنے کا کارنامہ قابل تعریف ہی نہیں قابل تقلید بھی ہے،۔
Comments are closed.