ترجمان افغان اعلیٰ کونسل قومی مصالحت ڈاکٹر مجیب رحمان رحمانی نے افغانستان میں امن کے لئے پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی آفیشل لائن امن کی حمایت ہے ہم اسے خوش آمدید کہتے ہیں، پاکستان کا افغانستان پر اثر ہے، وزیراعظم عمران خان نے مثبت کردار ادا کیا ہے۔
جیو نیوز سے خصوصی گفتگو میں ڈاکٹر مجیب رحمان رحمانی کا کہنا تھا کہ افغان حکومت اور طالبان کے نمائندے قطر میں بات چیت کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ افغانستان میں انخلا کے آفٹرشاکس موجود ہیں، طالبان تاخیری حربے استعمال کررہے ہیں، بدقسمتی سے حکومت نے بعض اضلاع ہارے ہیں لیکن یہ عارضی صورتحال ہے۔
ڈاکٹر مجیب رحمان نے کہا کہ اب غیرملکی قابض فوجیں موجود نہیں تو ہمیں آپس میں لڑنا نہیں چاہیے، افغان مسلمان ہیں ہمیں ایک دوسرے کو نہیں مارنا چاہیے، ہمیں بیٹھ کر بات کرنا چاہیے۔
Comments are closed.