قومی ادارہ برائے صحت اور دیگر قومی اداروں نے ڈینگی کے کسی نئے ویریئنٹ کی تردید کر دی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈینگی وائرس کے 4 سیرو ٹائپ ہیں، کوئی نیا اسٹرین یا ویریئنٹ سامنے نہیں آیا ہے۔
ڈاکٹر سعید نے بتایا کہ پچھلے سال پاکستان میں ڈینگی کا ’’سیرو ٹائپ ٹو‘‘ 80 فیصد لوگوں کو متاثر کر رہا تھا۔
انہوں نے کہا کہ اس سال ڈینگی کے دیگر سیرو ٹائپ بھی لوگوں کو ان فیکٹ کر رہے ہیں۔
ڈاکٹر فیصل محمود نے بھی ڈینگی کے کسی نئے ویرئینٹ کی تردید کی ہے۔
Comments are closed.