مالٹا کی 53 سالہ خاتون صحافی کے قتل کا اعتراف کرنے پر دو بھائیوں کو 40، 40 سال قید کی سزا سنادی گئی ہے۔
پانچ سال قبل صحافی ڈیفنی کاروانا گالیزیا کو کار بم دھماکے میں ہلاک کیا گیا تھا۔
خاتون صحافی کے قتل نے بین الاقوامی سطح پر ہنگامہ کھڑا کر دیا تھا۔
سماعت کے پہلے روز الفریڈ اور جارج نے ابتدا میں صحت جرم سے انکار کیا لیکن بعد میں کم سزا کی یقین دہانی کے بعد جرم کو تسلیم کرلیا۔
خاتون صحافی کے قتل کا اعتراف کرنے پر عدالت نے دونوں بھائیوں کو 40، 40 سال قید کی سزا سنائی ہے۔
سماعت مکمل ہونے پر جرم ثابت ہونے کے بعد دونوں کو عمر قید ہوسکتی ہے۔
خاتون صحافی کے بیٹے نے اقدام کا خیر مقدم کیا ہے، خاتون صحافی کے قتل میں اب تک چار افراد اعتراف جرم کرچکے ہیں، پانچواں شخص جیل میں ہے جس نے ابھی تک الزامات کی تردید کی ہے۔
Comments are closed.