لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور میں دوران علاج بچے کے انتقال پر لواحقین نے احتجاج کیا۔ بچے کے لواحقین نے ڈاکٹرز پر غلط آپریشن کرنے کا الزام عائد کیا۔
دوسری جانب اسپتال کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بچہ لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور کی نرسری میں تین دن سے داخل تھا اور پیدائشی طور پر کمزور تھا جس کی وجہ سے اسے نرسری میں رکھا گیا۔
ترجمان ایل آر ایچ نے مزید بتایا کہ ابتدائی تین دن بچے کی کوئی سرجری نہیں کی جاتی۔ بچے کو ہر ممکن علاج فراہم کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکا۔
ترجمان نے مزید کہا کہ اسپتال انتظامیہ کے تسلی دیے جانے پر لواحقین نے احتجاج ختم کر دیا۔
Comments are closed.