لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) چیف چوہدری محمد امین نےکہا ہے کہ ادارے نے ٹارگٹ سے 11 ارب زائد ریکوری کی۔
لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران چوہدری محمد امین نے کہا کہ ریکوری ٹارگٹ 227 ارب تھالیکن 238 ارب ریکور کیے،11 ارب زائد کی ریکوری ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ لوگ تیزی سے سولر انرجی کی طرف منتقل ہو رہے ہیں، جلد ہی پاکستان میں سولر پینل بننا شروع ہوجائیں گے۔
لیسکو چیف نے مزید کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر توانائی خرم دستگیر کے ویژن کے مطابق سولر انرجی کے فروغ کے لیے کوشاں ہیں، سولر کی لوکل مینوفیکچرنگ پر کام ہو رہا ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ 3 ماہ میں بجلی کے 85 ہزار 506 نئے کنکشن دیے،91 ہزار سے زائد خراب میٹر تبدیل کیے گئے جبکہ گھریلو بجلی کے بلوں کی اقساط پر کوئی پابندی نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ 3 ماہ میں نیٹ میٹرنگ کے ایک ہزار 664 کنکشن لگائے جبکہ بجلی چوروں کے خلاف 4 ہزار 942 مقدمات درج کروائے گئے۔
Comments are closed.