بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

لیسٹر کے حالات بی جے پی اور آر ایس ایس تعلیمات کا نتیجہ ہیں، سابق لارڈ مئیر عبدالرزاق عثمان

برطانیہ کے شہر لیسٹر کے سابق لارڈ میئر عبدالرزاق عثمان نے کہا ہے کہ لیسٹر میں ہونے والے فسادات کی شہر کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔ غیر یقینی حالات کے سبب شہر والے شدید خوف میں مبتلا ہیں۔

لندن میں جیونیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے عبدالرزاق عثمان نے کہا کہ لیسٹر کے حالات بی جے پی اور آر ایس ایس تعلیمات کا نتیجہ ہیں۔ نریندر مودی کے زہریلے نظریات کے اثرات لیسٹر میں بھی محسوس کیے جا رہے ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ کمیونٹی تقسیم نظر آتی ہے۔ مختلف مذاہب کے ماننے کے باوجود پاکستانی اور بھارتی ایک ساتھ ہنسی خوشی رہتے رہے ہیں۔ 

عبدالرزاق عثمان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانیوں اور بھارتیوں نے کاروبار بھی مل کر کیا ہے۔ اب ایسا گروہ سرگرم ہے جو کمیونٹیز میں نفرت کا پرچار کر رہاہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی کمیونٹی کو بھی فساد پھیلانے والوں کو مسترد کر دینا چاہیے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.