انسان کے جذباتی ہوکر آنسو نکل جانا ایک فطری عمل ہے، لیکن آنسو صرف پانی ہی ہوتے ہیں، لیکن بھارت کے دیہی علاقے میں ایک ایسی لڑکی بھی ہے جس کی آنکھ سے آنسو پانی کی شکل میں نہیں بلکہ پتھر کی شکل میں بہتے ہیں۔
جی ہاں آپ نے درست پڑھا! متاثرہ لڑکی کے اہلِ خانہ کے مطابق اس کی آنکھ سے آنسوؤں کی جگہ پتھر پہلی مرتبہ 17 جولائی کو نکلے اور تک سے ابھی تک وہ یومیہ رو کر 10 سے 15 پتھر نکال چکی ہے۔
اہلِ خانہ کے مطابق اب تک مبینہ طور پر انہوں نے لڑکی کی آنکھ سے بہے 70 پتھر بھی جمع کیے ہیں۔
اس حوالے سے ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں لڑکی کی آنکھ سے پھتر بہتے دیکھا بھی جاسکتا ہے۔
دوسری جانب ماہر امراض چشم کا کہنا ہے کہ اس کی کوئی سائنسی تحقیق موجود نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ لڑکی اپنی آنکھوں میں پتھر ڈالتی ہے تاکہ انہیں آنسوؤں کی طرح باہر نکال کرک لوگوں کی توجہ حاصل کرسکے۔
ڈاکٹر کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایسا بھی ممکن ہے کہ کوئی اس کی آنکھوں میں یہ پتھر ڈالتا ہے۔
ایک اور ڈاکٹر نیرج گپتا کا کہنا ہے کہ اس طرح کی چیز میڈیکل میں موجود ہی نہیں ہے یہ ممکنہ طور پر فریبی عمل ہے۔
دوسری جانب اس لڑکی کے اہلِ خانہ غربت کی وجہ سے اس کا علاج نہیں کرواسکیں ہیں جس کے وجہ سے یہ معمہ اب تک حل نہ ہوسکا۔
Comments are closed.