لاہور میں لڑکیاں بھی ون ویلنگ جیسے خطرنک کرتبوں میں حصہ لینے لگیں، ایک لڑکی کی ویڈیو منظرِعام پر آئی ہے، جس میں وہ انتہائی خطرناک انداز میں ون ویلنگ کرنے والے کے ساتھ بائیک پر بیٹھی ہوئی ہے۔
لاہور کے پوش علاقے ڈیفنس میں مین بلےوارڈ کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لڑکے ون ویلنگ کرتے ہوئے ایک انڈر پاس میں سے گزرتے ہیں۔
ایک منچلے کی موٹر سائیکل پر لڑکی بھی انتہائی خطرناک انداز میں پیچھے بیٹھی نظر آ رہی ہے۔
اسی ویڈیو میں بعد میں وہ لڑکی موٹرسائیکل پر آگے بیٹھی نظر آتی ہے،
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ون ویلر اپنی اور دوسروں کی زندگیاں خطرے میں ڈالتے ہیں۔
پولیس کے مطابق ویڈیو میں نظر آنے والے ون ویلرز کی تلاش جاری ہے، کسی کو بھی ون ویلنگ کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔
Comments are closed.