پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا ہے کہ لوڈشیڈنگ کی بنیادی وجہ وزیراعظم اور کابینہ ہے۔
اپوزیشن لیڈر نے حکمران جماعت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ لوڈشیڈنگ کے پس پردہ پی ٹی آئی کی لالچ اور بدترین نااہلی ہے۔
انہوں نے کہا کہ لوڈشیڈنگ کے پیچھے پی ٹی آئی کی دولت کمانے کی حوس اور بدترین نااہلی ہے۔
ن لیگ کے صدر نے مزید کہا کہ مہنگائی، بیروزگاری، تباہ حال معیشت میں گیس لوڈشیڈنگ عوام کی زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ بحران پر قومی اسمبلی میں بحث کروائی جائے تاکہ مسئلے کا کوئی حل نکل سکے اور عوام کو ریلیف ملے۔
Comments are closed.