لودھراں کے اڈہ پرمٹ چوک پر مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک اور دیگر موقع سے فرار ہوگئے۔
ڈی پی او لودھراں کے مطابق اڈہ پرمٹ چوک پر پولیس کا ڈاکوؤں سے مقابلہ ہوا، جس میں 2 ڈاکو مارے گئے۔
ڈی پی او کے مطابق ڈاکوؤں نے تھانہ صدر کے علاقے میں شہری سے موٹر سائیکل چھیننے کی کوشش کی۔
پولیس کے موقع پر پہنچنے پر ملزمان نے فائرنگ کردی، ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے جبکہ 2 فرار ہوگئے۔
ڈی پی او کے مطابق ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 3 پولیس اہلکاروں سمیت 5 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
Comments are closed.