connect roku straight to internet not wifi without ethernet hookup funny will send nudes in 20 minutes no hookups gina valentina melissa moore hookup hotshot free messege hookup sites

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عمران خان نے سیاسی رواداری کا جنازہ نکالا، رانا ثناء اللّٰہ

پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ عمران خان نے سیاسی رواداری کا جنازہ نکالا، اپوزیشن سے ڈائیلاگ نہیں بلکہ طالبان سے ڈائیلاگ کرنا چاہتا ہے۔

ملتان میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا تھا کہ سلیکٹڈ نے کنٹینر پر چڑھ کر سی پیک اور ملکی ترقی روکنے کی کوشش کی۔

رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا تھا کہ ایماندار نے ملک میں پٹرول کی قیمت بڑھادی، اب بتایا جائے کون چور ہے؟ مہنگائی ہو تو وزیراعظم چور ہوتا ہے، یہ اکیلا نہیں سلیکٹڈ چوروں کا ٹولہ ہے۔

رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا تھا کہ عمران خان کے کریڈٹ پر انتقامی کارروائیوں کے علاوہ کچھ نہیں، عمران خان طالبان کو این آر او دینے جارہا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.