what is the best gay hookup app hookup Parsippany NJ connect roku straight to internet not wifi without ethernet hookup galaxy s10 stereo hookup

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اس حکومت کیخلاف ایوان کے اندر اور باہر جدوجہد کرنا ہم پر فرض ہے، حمزہ شہباز

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ نواز شریف اور شہباز شریف کے خلاف ایک پائی کی کرپشن ثابت نہیں ہوسکی، ہم پر فرض ہے اس حکومت کے خلاف ایوان کے اندر اور باہر جدوجہد کریں۔

ملتان میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ 1993ء میں جنوبی پنجاب کا دورہ کیا اور جیلوں میں کارکنوں سے ملا تھا۔

انہوں نے وزیراعظم کو ہدف تنقید بنایا اور کہا کہ عمران نیازی کہتے ہیں انہوں نے جو موٹرویز بنائی ہے وہ سستی ہیں، اس حکومت نے تین سالوں میں 26 ارب ڈالر کا قرضہ لیا، آج کہتے ہیں نواز شریف کے دور کے مقابلے میں آج موٹرویز سستی بنائی ہیں۔

حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے وعدہ کیا تھا کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم کریں گے، نواز شریف نے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کے دور میں دوائیاں مفت ملا کرتی تھیں، آٹا، چینی، بجلی سستا کرنے کے بجائے نواز شریف اور شہباز شریف کے پیچھے لگ گئے۔

حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور شہباز شریف کے خلاف ایک پائی کی کرپشن ثابت نہیں ہوسکی، ہم پر فرض ہے اس حکومت کے خلاف ایوان کے اندر اور باہر جدوجہد کریں گے۔

لیگی نائب صدر نے کہا کہ آٹا، چینی، بی آر ٹی میں اربوں روپے کا غبن ہے، تم مافیہ کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہو۔

انہوں نے آئندہ الیکشن میں اپنی جماعت کی کامیابی کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2023 کا الیکشن مسلم لیگ (ن) کی کامیابی کا الیکشن ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.