لودھراں میں تین خواتین ٹیچر سے زیادتی کرکے ویڈیو وائرل کرنے کے مقدمے میں نامزد اسکول پرنسپل کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق ملزم سے موبائل فون برآمد کرکے مزید تفتیش کی جائے گی، ملزم کے خلاف 4 روز قبل ایک متاثرہ خاتون ٹیچر کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گيا تھا۔
5 اکتوبر کو گورنمنٹ نان فارمل بیسک ایجوکیشن اسکول چھمب کلیار کے پرنسپل کی اسکول میں پڑھانے والی تین خواتین ٹیچرز سے مبینہ زیادتی اور غیر اخلاقی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں جس کے بعد پولیس نے ایک ٹیچر کے والد کی مدعیت میں اسکول پرنسپل اور اس کے دو ساتھیوں کے خلاف 6 اکتوبر کو مبینہ زیادتی کا مقدمہ درج کرلیا تھا۔
پولیس نے آج ملزم کو گرفتار کرلیا ہے ایس ایچ او تھانہ قریشی والا ظفر گرواں کے مطابق ملزم سے موبائل فون برآمد کرکے مزید تفتیش کی جائے گی جبکہ اس کے دیگر دو ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
Comments are closed.