لوئردیر میں اسکول سیفٹی سیل ڈائریکٹریٹ ایلمنٹری اینڈ سکینڈری خیبرپختون خواہ نے یونیسیف کے تکنیکی تعاون سے سرکاری اسکولوں میں شجرکاری مہم کا آغاز کردیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر عون حیدر گوندل نے گورنمنٹ ہائی اسکول میاں بانڈہ میں پودا لگاکر شجرکاری مہم کا افتتاح کیا ۔
محکمہ جنگلات اوراسکول سیفٹی سیل ڈائریکٹریٹ ایلمنٹری اینڈ سکینڈری رواں ماہ کے اختتام تک ضلع کے سرکاری اسکولوں میں 42 ہزار پودے لگائیں گے ۔
محکمہ جنگلات نے رواں شجرکاری مہم میں ضلع کے اندر 72لاکھ پودے لگانے کا ہدف رکھا ہے۔
Comments are closed.